14کاشتکار نہری پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
14کاشتکار نہری پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارملزمان موگہ جات توڑکر زیرزمین پائپ بچھا کر قانون شکنی کررہے تھے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس ڈی او کینال آفیسر حافظ احمد حسن نے ٹیم کے ہمراہ مٹیلہ کے علاقے میں نصف شب کے قریب خصوصی کریک ڈاؤن کر کے محمد نواز،اعجاز،عنصر،سیف اﷲ ،خالد،ثناء اﷲ،عابد رضا،قاسم علی ،نصر اﷲ وغیرہ 14کاشتکاروں کو نہری پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ، ملزمان موگہ جات توڑکر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ زیرزمین پائپ بچھا کر قانون شکنی کررہے تھے جس پر ان کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔