مدینہ کالونی کے 4 گھروں سے زیورات،نقدی چوری

 مدینہ کالونی کے 4 گھروں سے زیورات،نقدی چوری

مدینہ کالونی کے 4 گھروں سے زیورات،نقدی چوری فیکٹری ایریا سے شاہد مجتبیٰ کی موٹرسائیکلیں فارم سے دو لاکھ کے کبوتر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران مدینہ کالونی 4جنوبی کے محمد افضال،عمران ٹاؤن کے محمد سلیم،بلاک نمبر29کے محمد کامران کے گھروں سے 35لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر قیمتی سامان،8شمالی سے ایلیاء محبوب،مراد والا سے ریاست علی ،بھیرہ سے محمد الیاس ،49شمالی سے سلمان افتخار،بلاک نمبر12سے محسن رضا،فیکٹری ایریا سے شاہد مجتبیٰ کی موٹرسائیکلیں ،دودہ کے اسد اقبال کے فارم سے دو لاکھ روپے مالیت کے پچاس کبوتر،33جنوبی کے ناصر محمود کے زرعی رقبہ پر آبپاشی کیلئے لگایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں