ٹریفک ایجوکیشن کے زیر اہتمام جو وینائل ڈرائیونگ پرمٹ آگاہی مہم جاری

 ٹریفک ایجوکیشن کے زیر اہتمام جو  وینائل ڈرائیونگ پرمٹ آگاہی مہم جاری

میانوالی (نامہ نگار)محفوظ پنجاب راستے آسان پروگرا م کے سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن کے زیر اہتمام جو وینائل ڈرائیونگ پرمٹ آگاہی مہم جاری۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ٹریفک آگاہی مہم جاری۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیئب علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے ریلیف سے متعلق آگاہی دینے کی مہم بھرپور انداز میں مہم جاری ہے جس میں سوشل میڈیا،پینا فلیکسز،پمفلٹس کے ساتھ ساتھ فزیکلی لیکچرز دیئے جا رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے آج ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے مدرسہ جامعہ اکبریہ میانوالی کے طلباء کو روڈ سیفٹی کے ساتھ ساتھ جو وینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی آگاہی دی گئی جس میں سولہ سال سے اٹھارہ سال کے نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ فراہمی سے متعلق حکومتی ریلیف سے آگاہ کیا گیا۔ڈی ٹی او کا کہنا تھا کہ والدین اس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کی احساس ذمہ داری کو اجاگر کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تربیت دیں۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں