گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 12350لیٹردودھ کو چیک کیاگیا

 گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 12350لیٹردودھ کو چیک کیاگیا

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 12350لیٹردودھ کو چیک کیاگیا ،1کلوگرام بریڈ،20کلوقلفی،32لیٹرچاکلیٹ فلیورمشروبات،ضائع کروادیا

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 12350لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔

مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 4.5کلوگرام زائدالمعیاد دکھانے کی اشیا ء،1کلوگرام بریڈ،20کلوقلفی،0.5کلوگرام باسی سبزی،32 لیٹرچا کلیٹ فلیور،8لیٹرزائدالمعیاد مشروبات، 1لیٹردودھ ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر231000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ محرّم الحرام کے مقدس مہینے کے دوران شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پکوان سینٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔چیکنگ کے دوران کھانے کی تیاری، صفائی ستھرائی، اجزاء کے معیار اور ہائی جین کے تمام اصولوں کو مکمل نگرانی میں پرکھا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد عزاداروں کو محفوظ اور معیاری کھانا فراہم کرناتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں