ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی مہم کے دوران مزید8افراد گرفتار
خوشاب(نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالہ خصوصی مہم کے دوران مزید8افراد قانون کی گرفت میں آ گئے۔
صدر پولیس جوہرآباد نے تین افراد کو فردتار کیا اور ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف 2تیس بور پسٹل اور مضموعی طور پر 11کارتوس بر آمد کئے ، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر ان سے کلاشنکوف اور 20لٹر دیسی شراب بر آمد کی جبکہ پرلیس نے 4افراد کو پکڑا اور انکے قبضہ سے ایک رائفل44بور دو پساٹل اور 11گولیاں بر آمد ہوئیں تمام ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔