نائب تحصیلدار ریو نیو سرکل چکڑالہ اور واں بھچراں کو عہدے سے ہٹا دیا

 نائب تحصیلدار ریو نیو سرکل چکڑالہ اور  واں بھچراں کو عہدے سے ہٹا دیا

میانوالی، کندیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے نائب تحصیلدار ریو نیو سرکل چکڑالہ اور واں بھچراں میاں عالم شیر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقعہ پر کہا ہے کہ افسران پوری محنت اور ایما نداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کام نہ کر نیوالے افسران اور عملے کو فیلڈ میں نہیں رہنے دیا جا ئے گا اور عوامی شکایات پر متعلقہ افسران و عملہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہدایات دے دی گئی ہیں اور ان ہدایات کا مراسلہ تمام پٹوار خانوں میں بھجوا دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں