ایک ہفتے بعد کندیاں پٹوار خانہ دوبارہ فعال، سائلین کا رش

ایک ہفتے بعد کندیاں پٹوار خانہ  دوبارہ فعال، سائلین کا رش

کندیاں (نمائندہ دنیا) ایک ہفتے سے بند رہنے والا کندیاں پٹوار خانہ دوبارہ فعال ہو گیا، جہاں سرکاری امور کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی سائلین کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے پہنچ گئی۔

شہریوں کے مطابق پٹوار خانے میں تین پٹواری موجود تھے ، جس کے باعث اراضی سے متعلق معاملات اور دیگر سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت رہی۔اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ پٹوار خانہ مستقل بنیادوں پر فعال رہے گا تاکہ شہریوں کو اراضی ریکارڈ اور دیگر سرکاری خدمات بروقت اور اپنے علاقے میں ہی دستیاب رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں