قومی اتحاد، باہمی اتفاق اور جذبہ حب الوطنی وقت کی اہم ترین ضرورت:علامہ سید سبطین شاہ نقوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظمِ اعلیٰ علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ۔۔۔
موجودہ حالات میں صبر و تحمل، قومی اتحاد، باہمی اتفاق اور جذبہ حب الوطنی وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، پرامن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ، لہٰذا معاشرے میں عدل، انصاف، اخوت اور برداشت کے فروغ کے لیے اسلامی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کو مکالمے ، برداشت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنا ہی قومی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ، جبکہ قرآن و سنت کی رہنمائی میں عدل و انصاف پر مبنی نظام ہی ملک کو استحکام اور عوام کو حقیقی فلاح کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔