لیاقت علی گوندل کی زوجہ انتقال کر گئیں
بھیرہ(نامہ نگار)سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر کی خوش دامن اور لیاقت علی گوندل کی زوجہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ گنج منڈی بھیرہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں وکلاء صحافیوں تاجروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کو بعد نماز جنازہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔