بھیرہ:سابق رکن ضلع کونسل راجہ مجاہد علی خان بکھر کی خوش دامن انتقال کر گئیں
بھیرہ (نامہ نگار)سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر کی خوش دامن اور لیاقت علی گوندل کی والدہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ گنج منڈی بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور عوامی حلقوں سمیت وکلاء، صحافیوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شرکا نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔