جیسک تا پنڈی والا روڈ کی تعمیر شروع عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے لگا

جیسک تا پنڈی والا روڈ کی تعمیر شروع عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے لگا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 79 کے کوآرڈینیٹر عمران کچھیلا اور مقامی جنرل سیکرٹری ملک سجاد پاشا نے کہا ہے کہ حلقہ کے رکن صوبائی اسمبلی تیمور خان کی خصوصی کاوشوں سے جیسک سے پنڈی والا روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے دونوں دیہات کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے اور آمدورفت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف عوام کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی بلکہ علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔عمران کچھیلا اور ملک سجاد پاشا نے اس اہم عوامی منصوبے پر ایم پی اے تیمور خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں