نمازِ جمعہ کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

نمازِ جمعہ کے اجتماعات کیلئے  سکیورٹی کے سخت انتظامات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

پولیس کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد مسلح پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں مسلسل گشت کرتے رہے ۔سکیورٹی پلان کے تحت اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسر اور اہلکار بھی فیلڈ میں موجود رہے ، جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں پر پارکنگ کے لیے الگ مقامات مختص کیے گئے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر وقت مستعد اور کوشاں رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں