رمضان فری آٹا پیکیج 2023 کے واجبات کی عدم ادائیگی

 رمضان فری آٹا پیکیج 2023  کے واجبات کی عدم ادائیگی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں رمضان فری آٹا پیکج 2023 کے تحت فراہم کیے گئے آٹے کی ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم تاحال ادا نہ ہونے پر ضلع کی سات فلور ملوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو مشترکہ درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت مقامی فلور ملوں نے ضلعی انتظامیہ کو چار ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کیے تھے ۔ اس وقت فلور مل مالکان کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ادائیگی یا اس کے متبادل گندم فراہم کر دی جائے گی، تاہم تین سال گزرنے کے باوجود نہ رقم ادا کی گئی اور نہ ہی متبادل گندم فراہم کی گئی۔ فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بقایا واجبات کی ادائیگی یا متبادل گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں