نوسربازوں نے بیوپاری کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا

نوسربازوں نے بیوپاری کو  لاکھوں روپے سے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے بیوپاری کو لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کر دیا، دودہ کے سکندر حیات نے پولیس کو بتایا کہ وہ مویشیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے ۔

 گزشتہ روز سالم مویشی منڈی میں جانور فروخت کرنے کے بعد واپس جانے کیلئے رکشہ میں سوار ہو گیاجس میں تین نامعلوم خواتین اور ایک تقریباً 8 سے 10 سالہ بچی سوار تھی،راستے میں کوٹ راجہ نہر کے قریب بچی کا جوتا اٹھانے کے بہانے اسے رکشے سے اتارا گیا، جس کے بعد ملزمان رکشہ سمیت فرار ہو گئے ،بعد جیب چیک کرنے پر 3 لاکھ 19 ہزار روپے غائب تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں