آج 25 محرم الحرام کا مرکزی جلوس ،سکیورٹی انتظامات مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا شہر سے آج25 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شہادت زین العابدین برآمد ہو گا
جس کیلئے سکیورٹی سمیت انتظامات مکمل کر لئے اور امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مکاتب فکر پر مشتمل امن کارواں جلوس کے ہمراہ چلے گا۔25 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بار گاہ بلاک 7 سے نماز ظہرین ادا کر کے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک حیدر کرار کچہری بازار پہنچے گا۔