سپرے مہم، مویشی جنگلاتی حدود میں نہ چھوڑنے کی ہدایت
سپرے مہم، مویشی جنگلاتی حدود میں نہ چھوڑنے کی ہدایتسپرے کے دوران جانوروں کو جنگل میں داخل ہونے سے بھی روکیں:اعلا میہ
کندیاں (نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات کندیاں نارتھ سب ڈویژن نے جنگلاتی حدود میں جنگلی جڑی بوٹیوں اور ضرر رساں پودوں کے خاتمے کے لیے سپرے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔محکمہ جنگلات کے اعلامیے کے مطابق تمام مویشی پال حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو ہرگز جنگلاتی حدود میں چرنے کے لیے نہ چھوڑیں اور سپرے کے دوران انہیں جنگل میں داخل ہونے سے بھی روکیں۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ہدایات پر عمل نہ کرنے کے باعث کسی جانور کو کسی قسم کا نقصان پہنچتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ جانور کے مالک پر عائد ہوگی۔محکمہ جنگلات نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف جنگلات کے تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی مویشی بھی محفوظ رہیں گے ۔