خوشاب:بی آئی ایس پی امدادی رقوم میں کٹوتیوں پر کریک ڈاؤن

 خوشاب:بی آئی ایس پی امدادی رقوم میں کٹوتیوں پر کریک ڈاؤن

خوشاب:بی آئی ایس پی امدادی رقوم میں کٹوتیوں پر کریک ڈاؤنناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایچ بی ایل کے متعدد ریٹیلرز کے اکاؤنٹس بلاک

خوشاب (نمائندہ دنیا)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) خوشاب کی ڈپٹی ڈائریکٹر کوثر پروین اور ان کی ٹیم نے مستحق خواتین کی امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایچ بی ایل کے متعدد ریٹیلرز کے اکاؤنٹس بلاک کر دئیے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کوثر پروین نے تحصیل انچارج طاہر خان کے ہمراہ تحصیل نورپورتھل کے گاؤں روڈہ میں اچانک چھاپہ مارا، جہاں امدادی رقوم میں غیرقانونی کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے گئے ۔ اس موقع پر متاثرہ خواتین سے کٹوائی گئی رقوم بھی واپس دلوائی گئیں۔بعد ازاں گروٹ روڈ خوشاب پر موجود ایسے ریٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتیوں میں ملوث پائے گئے ، اور ان کے اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کوثر پروین نے مستحق خواتین کو ہدایت کی کہ اگر کوئی ایجنٹ دکان کے بجائے کسی بیٹھک یا گھر کے اندر امدادی رقم تقسیم کرے یا کسی قسم کی کٹوتی کرے تو فوری طور پر بی آئی ایس پی دفتر کو اطلاع دیں یا فراہم کیے گئے فون اور واٹس ایپ نمبرز پر شکایت درج کرائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں