خوشاب:مبینہ فوڈ پوائزننگ ، خاندان کے 5 افراد ہسپتال منتقل

 خوشاب:مبینہ فوڈ پوائزننگ ، خاندان کے 5 افراد ہسپتال منتقل

خوشاب (نمائندہ دنیا) ضلع خوشاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مبینہ فوڈ پوائزننگ کا دوسرا واقعہ پیش آیا، جہاں ہموکہ موڑ پر زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں مبینہ طور پر خراب دودھ سے چائے تیار کی گئی تھی، جسے پینے کے بعد 60 سالہ شمشاد بی بی، 32 سالہ قمر رمضان بی بی، 37 سالہ طاہرہ بی بی، 16 سالہ فروا اور 8 سالہ سبحان کی طبیعت بگڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں