ناجائز اسلحہ اور 150لیٹر شراب برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائز اسلحہ اور 150 لیٹر شراب برآمد۔
تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف آپریشنز کے دوران چار ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور ایک ملزم سے 150 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق دورانِ انٹیروگیشن ملزمان سرفراز احمد، آصف علی، محسن رضا اور وقار یونس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، جبکہ ایک علیحدہ ریڈ کے دوران ملزم اللہ دتہ کے قبضے سے 150 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments