2ملزمان سے کلاشنکوف بندوق 12بوربرآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2ملزمان سے اسلحہ کلاشنکوف، بندوق 12بور رپیٹر برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان نعمت اللہ ولد عبدالغفار سکنہ کڑی خیسور سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کی جبکہ ممتاز خان ولد عبدالغفار سکنہ کڑی خیسور سے کلاشنکوف برآمد کی۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments