مستحق خواتین کوملنے والی رقم میں کٹوتی کے ذریعے لوٹ مارکا نوٹس لیا جائے ، شہری

مستحق خواتین کوملنے والی رقم میں کٹوتی  کے ذریعے لوٹ مارکا نوٹس لیا جائے ، شہری

میانوالی (نامہ نگار )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کوملنے والی رقم میں سرعام کٹوتی کے ذریعے لوٹ مارکا نوٹس لیا جائے۔۔۔

 ہیڈ پکہ شہر میں دو مقامات پر بے نظیر پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو مالی رقم دی جارہی ہے جس میں 1000روپے سے 2000 روپے تک سرعام کٹوتی کی جارہی ہے مبینہ طور پر وہاں پر ڈیوائس سنٹر والوں کے ایجنٹ موجود ہوتے ہیں جو خواتین کے ساتھ اس طرح مک مکا کرتے ہیں کہ جن خواتین کی ایک قسط یعنی کہ 14500 روپے ہے ان سے 1000 اور جن خواتین کی زیادہ قسطیں یا بچوں کے وظیفہ کی رقم ہے ان سے 2000روپے دھڑلے سے وصول کئے جا رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...