انجینئر اللہ یار خان نے ایم فل میتھ میٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

 انجینئر اللہ یار خان نے ایم فل میتھ  میٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

بھیرہ (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے لیکچرار شعبۂ ریاضی انجینئر اللہ یار خان نے ایم فل میتھمیٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

اس شاندار کامیابی پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر، پروفیسر انعام اللہ سلیمی، پروفیسر عمر فاروق، پروفیسر محمد لقمان اور دیگر اساتذہ نے انجینئر اللہ یار خان کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور قابل اساتذہ تعینات ہیں، جن کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ادارہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...