سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر سعید احمد باجوہ انتقال کر گئے

سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن  پروفیسر سعید احمد باجوہ انتقال کر گئے

بھیرہ (نامہ نگار) انسپکٹر پولیس رنگ روڈ عمر سعید باجوہ کے والد، سابق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر سعید احمد باجوہ انتقال کر گئے ۔

مرحوم گورنمنٹ کالج بھیرہ میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ گورنمنٹ کالج بھیرہ کے قیام کے بعد انہوں نے ادارے کی ترقی، نظم و ضبط کے فروغ اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے کالج کے پرنسپل قاضی محمد اقبال جہانگیر مرحوم کے ساتھ بھرپور انداز میں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی تعیناتی کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج میانی میں بھی رہی پروفیسر سعید احمد باجوہ بھیرہ پریس کلب کے بانی چیئرمین، معروف محقق، ادیب، صحافی اور \"تاریخِ بھیرہ\" کے مصنف و مؤلف مرحوم ابو شاہین فاروقی کے قریبی رفقا میں شمار ہوتے تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں علمی، ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...