سینئر صحافی حبیب اللہ مغل کے بڑے بھائی حاجی سلیم رضا سپردِ خاک
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سینئر صحافی حبیب اللہ مغل کے بڑے بھائی حاجی سلیم رضا سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت۔
سینئر صحافی اور ممبر پریس کلب بھاگٹانوالہ حبیب اللہ مغل کے بڑے بھائی، زبیدہ صدیق ہسپتال والے معروف سماجی شخصیت حاجی سلیم رضا قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جامعہ نعمانیہ بھاگٹانوالہ میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ایم پی اے حاجی میاں اکرام الحق، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی،ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب آج صبح مغل ہاؤس 25 موڑ پر 9بجے شروع ہوگی اور 10بجے اختتام پذیر ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments