نوسربازی کے ذریعے ریٹائرڈ ملازم کو 31 ہزار اور پنشن بک سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے سونے کی انگوٹھی اور گمشدہ رقم کا بہانہ بنا کر نوسربازی کے ذریعے ریٹائرڈ ملازم سے 31 ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور پنشن بک سے محروم کر دیا۔
سلیمان پورہ کے رہائشی محمد نذیر جو محکمہ کارپوریشن سے ریٹائرڈ ملازم ہے نے بتایا کہ وہ اپنے سسرال بھلوال جانے کے لیے 33 پھاٹک پر سواری کا انتظار کر رہا تھا۔ اسی دوران دو نامعلوم افراد اس کے پاس آئے اور دعویٰ کیا کہ ان کی رقم اور ایک سونے کی انگوٹھی گم ہو گئی ہے ، جس کا شبہ انہوں نے محمد نذیر پر ظاہر کیا،دونوں افراد نے تلاشی کے بہانے محمد نذیر سے اس کی جیب میں موجود 31 ہزار روپے ، اصل شناختی کارڈ اور پنشن بک لے لی،انہوں نے کہا کہ وہ نوٹوں کے نمبر چیک کر کے رقم واپس کر دیں گے ، تاہم کچھ فاصلے پر جا کر نوٹ گننے کا ڈرامہ کرنے کے بعد دونوں موقع سے فرار ہو گئے ،متاثرہ شہری کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments