ڈکیتی مقدمے میں ملزمان سے جان خلاصی کروانے پر مدعی سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈکیتی مقدمے میں ملزمان سے جان  خلاصی کروانے پر مدعی سمیت دو  افراد کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی مقدمے میں ملزمان سے ساز باز کر کے ان کی جان خلاصی کروانے پر مدعی سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ میلہ پولیس میں درج مقدمہ نمبر 26؍199 کے ملزمان کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر مدعی محمد اکرام طاہر کو شناخت پریڈ میں ملزمان کی شناخت نہ کرنے کے عوض 25 ہزار روپے کی پیشکش کی، جبکہ اس کی موجودگی میں 5،5 ہزار روپے بطور پیشگی بھی دیے گئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں شناخت پریڈ کے دوران مدعی نے مبینہ طور پر ملزمان کی شناخت نہیں کی، جس پر ملزمان سے ملی بھگت اور رشوت لینے کے الزام میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 213 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...