مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ، عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے غنی پارک میں ایک نجی ریستوران کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔
کاروبار کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس میں ناکام ہو چکی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے روزمرہ تمام اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں ۔کاروباری طبقہ بھی مہنگائی سے متاثر ہوا ہے ۔بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔حکمران اور ان کے حواری سب اچھا کا راگ الاپ رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments