سابقہ رنجش پر مزدور پر مبینہ تشددسوٹوں کے وارکر کے زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابقہ رنجش پر مزدور پر مبینہ تشدد، لوہے کے راڈ اور سوٹوں کے وارکر کے زخمی کر دیا۔
نواز کو گھر واپس جاتے ہوئے موضع ڈھکواں کے قریب مبینہ طور پر فلک شیر، محسن، عباس اور غضنفر سمیت دیگر افراد نے سابقہ رنجش پر اسے روک لیا اور گالم گلوچ کے بعد مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایامتاثرہ شخص کے مطابق ملزمان نے لوہے کے راڈ اور سوٹوں سے حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ شور سن کر موقع پر پہنچنے والے افراد نے مداخلت کر کے معاملہ ختم کروایا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments