زائد وزن اٹھانے والے مزدا ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر وے پولیس نے مقررہ حد سے زائد وزن اٹھانے والے مزدا ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
سیال موڑ انٹرچینج کے قریب دوران پٹرولنگ ایک لوڈر مزدا ٹرک کو روک کر ایف ڈبلیو او ویٹ اسٹیشن پر وزن کیا گیا، جہاں ٹرک کا مجموعی وزن 13 ہزار 500 کلوگرام پایا گیا، جبکہ رجسٹریشن کے مطابق منظور شدہ وزن 6 ہزار 90 کلوگرام تھا۔ اس طرح گاڑی میں تقریباً 7 ہزار 400 کلوگرام اضافی وزن موجود تھاپولیس کا کہنا ہے کہ زائد الوزن گاڑی چلانے سے قومی شاہراہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈرائیور محمد عمر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments