داود خیل: فلڈ چینل بخارا ماینر‘ داودخیل ماینر کو کھول دیا گیا

داود خیل: فلڈ چینل بخارا ماینر‘ داودخیل ماینر کو کھول دیا گیا

داود خیل: فلڈ چینل بخارا ماینر‘ داودخیل ماینر کو کھول دیا گیا آئندہ رکاوٹیں لگا کر پانی کو روکا تو قانونی کارروا عمل میں لا ئی جائے گی

داودخیل(نماندہ دنیا) محکمہ انہارجناح بیراج کے ایکسین آحمد رفیق کا ایکشن، فلڈ چینل داودخیل ماینر ، بخارا ماینر پر پانی کے لئے ر کاوٹوں کو فوری ہٹادیاگیا اور ڈاف لگانے والے کسانوں کو وارننگ دے دی۔تھل کینال سے نکلنے والے فلڈ چینل بخارا ماینر ، داودخیل ماینر اور پا خیل ماینر کو چند ماہ کے لیے کھول دیا گیا ہے اور کسان چاول کی کاشت کر رہے ہیں مگر ان ماینرز پر ک کسانوں نے غیرقانونی مونگے اور رکاوٹیں لگا کر پانی کو روک رکھا ہے جسکی وجہ سے ٹیل کے کسانوں تک پانی نہیں پہنچ پاتا اور مونگ کی فصل کو نہری پانی نہیں لگ پاتا جسکی وجہ سے ٹیل کے کسانوں نے محکمہ انہار ہیڈ ورکس کالاباغ داودخیل کے ایکسین آحمد رفیق سے ان رکاوٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پر ایکسین آحمد رفیق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی رکاوٹوں کو ہٹانے کے احکامات د یئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے عملہ نے غیر قانونی رکاوٹوں کو ہٹاکر کسانوں کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ جس نے رکاوٹیں لگا کر پانی کو روکا تو انکے خلاف قانونی کارروا عمل میں لا جائے گی ان نالوں کاپانی ٹیل تک کے کسانوں کا بھی حق ہے لہذا انکو پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...