ریلوے کالونی کندیاں کے واٹر ٹینکس خستہ حال

 ریلوے کالونی کندیاں کے واٹر ٹینکس خستہ حال

ریلوے کالونی کندیاں کے واٹر ٹینکس خستہ حالریل مسافر اور ریلوے ملازمین مضرِ صحت پانی پینے پر مجبور

کندیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ ریلوے کی غفلت، ریلوے کالونی کندیاں کے واٹر ٹینکس خستہ حال ،ریل مسافر اور ریلوے ملازمین مضرِ صحت پانی پینے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی کندیاں میں محکمہ ریلوے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث انگریز دور میں تعمیر کیے گئے واٹر ٹینکس مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اپنی افادیت کھو چکے ہیں ٹینکس کے اوپر نصب حفاظتی شیڈز خستہ حالی کا شکار ہیں جبکہ لمبے عرصے سے صفائی نہ ہونے کے باعث پانی گدلا اور مضر صحت ہو چکا ہے ریلوے ملازمین اور کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث وہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ریلوے مسافروں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی تاہم تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے مسافروں اور ریلوے ملازمین نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر ٹینکس کی فوری صفائی، مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ صحت کے بحران سے بچا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...