غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ‘ 350کلو مضر صحت گوشت تلف

غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ‘ 350کلو مضر صحت گوشت تلف

غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ‘ 350کلو مضر صحت گوشت تلفمحکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی ، ملزم کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رحمان سٹی، تلیاں والہ روڈ پر قائم ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر تقریباً 350 کلوگرام بھینس کا گوشت برآمد کر لیا۔کارروائی کے دوران سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر فرحان صدیق نے گوشت کا معائنہ کیا اور اسے انسانی صحت کیلئے مضر اور ناقابلِ استعمال قرار دیا، جس کے بعد قانونی ضابطوں کے مطابق برآمد شدہ گوشت تلف کر دیا گیا۔حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...