میرٹ پر درخواستوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے ‘ڈی پی او بھکر
میرٹ پر درخواستوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے ‘ڈی پی او بھکر سود خوروں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے یہ معاشرہ کا ناسور ہیں ، کھلی کچہری سے خطاب
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)ضلع بھکر سے جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے تھانوں میں انے والے سائلین کی فوری داد رسی کی جائے فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی میرٹ پر درخواستوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور مظلوم افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بھکر ملک شہزاد رفیق اعوان نے تھانہ کلورکوٹ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں عمل میں لائی جائے اور سود خوروں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے یہ معاشرہ کا ناسور ہیں انہوں نے کہا کہ سود کے مقدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور اگر کاروائی بنتی ہے تو فوری مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور عوام کے فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں اس موقعہ پر ڈی پی او بھکر نے سائلین کی درخواتیں سنیں اور ان کے حل کے لیے احکامات جا ری کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments