عملہ کو ضروری مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رکھیں‘ڈپٹی کمشنر
عملہ کو ضروری مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رکھیں‘ڈپٹی کمشنر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنا یاجا ئے
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اہم اجلاس ڈسی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، محکمہ ایریگیشن، واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو پری فلڈ ایمرجنسی پلان، مون سون کے دوران سیلاب سے بچا ؤ کے ممکنہ حفاظتی اقدامات، ریلیف کیمپس، مو ضع شریف والی اور ڈھگنانہ میں دریا کے زمینی کٹا و، دریائے سند ھ اور تحصیل عیسیٰ خیل کے برساتی پہاڑی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مو ن سون کے دوران سیلا بی صورتحال سے بچا ؤ کیلئے تما م محکمے ضروری سازو سامان سمیت اپنی اپنی تیاریاں کو بروقت مکمل رکھیں۔انہوں نے واسا کے افسران کو ہدایت کی کہ با رشوں کے دوران انڈر پاس سمیت شہری علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے عملہ کو ضروری مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر کی تما م ڈرینج،سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنا یاجا ئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments