چناب نگر:جعلی و ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت

چناب نگر:جعلی و ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت

چناب نگر:جعلی و ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروختانسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق ،صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے

چناب نگر (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر جعلی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کی فروخت میں اضافے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق بازاروں، جنرل سٹورز، کریانہ شاپس اور بعض غیر رجسٹرڈ سپلائرز کے ذریعے مبینہ طور پر غیر معیاری اور نقلی اشیائے خورونوش فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو یہ صورتحال صحتِ عامہ کے بحران کی صورت اختیار کر سکتی ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ بعض عناصر معروف برانڈز سے مشابہ پیکنگ، جعلی لیبل، نقلی ہولوگرام اور جعلی ٹریڈ مارک استعمال کرکے صارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں، جس کے باعث عام خریدار کے لیے اصلی اور نقلی مصنوعات میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض غیر رجسٹرڈ یونٹس میں مبینہ طور پر غیر معیاری کیمیکلز، مصنوعی مٹھاس، مضر صحت رنگ، ناقص خام مال اور غیر حفظانِ صحت ماحول میں اشیائے خورونوش تیار کی جا رہی ہیں، جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جعلی اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش تیار اور فروخت کرنے والے عناصر، غیر رجسٹرڈ یونٹس اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جائے ، سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، بھاری جرمانے عائد کیے جائیں، جعلی مصنوعات ضبط کی جائیں اور عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...