گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بجٹ اور اہم مالی فیصلوں کی منظوری

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بجٹ اور اہم مالی فیصلوں کی منظوری

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بجٹ اور اہم مالی فیصلوں کی منظوری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے صدارت کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 43واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27ء کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ سمیت متعدد اہم مالی و انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر فنانس اینڈ بجٹ ثمینہ درانی نے کی، جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر اور محکمہ خزانہ پنجاب کے سیکشن آفیسر اصغر علی بھی شریک ہوئے ۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام غوث، پروفیسر ڈاکٹر بابک محمود، پروفیسر ڈاکٹر فیصل مقبول زاہد اور دیگر اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے ۔یونیورسٹی کے خزانہ دار محمد فرحان اقبال نے مالی سال 2026-27ء کا بجٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے سالانہ اکاؤنٹس کی منظوری کے ساتھ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جبکہ یونیورسٹی کی سرمایہ کاری (Investment)کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں جونیئر ملازمین کے لیے لیٹ سٹنگ الاؤنس میں اضافے ، نئے مالی سال کے بجٹ میں نئی آسامیوں کی منظوری اور خالی نان اسٹیچوٹری (Non-Statutory) آسامیوں کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ، پنشن فنڈ اور ریزرو فنڈ کے لیے نئے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...