جامن توڑنے سے منع کرنے پر شہری پر کلہاڑی سے حملہ
جامن توڑنے سے منع کرنے پر شہری پر کلہاڑی سے حملہ تنزیل احمد اپنے جامن کے باغ میں موجود تھا ملزموں نے روکنے پر حملہ کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باغ میں جامن توڑنے سے منع کرنے پر شہری کو کلہاڑیوں کے وار کرکے لہولہان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں تنزیل احمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے جامن کے باغ میں موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے جامن توڑنا شروع کر دیئے گئے ۔ جنہیں منع کیا گیا تو ملز م تیش میں آگئے اور اسے قابو کرکے کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments