ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سکیورٹی اہلکار تنخواہوں سے محروم
ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سکیورٹی اہلکار تنخواہوں سے محرومغریب ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت ،حالت خراب، ملازمین پریشان
میانوالی (نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سیکیورٹی اہلکار ڈھائی ماہ سے تنخواہوں سے محروم، غریب ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی حالت خراب ملازمین پریشان مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے غریب اہلکار گزشتہ اڑھائی ماہ سے تنخواہوں سے محروم چمے آ رہے ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے ۔ اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ڈیوٹی کرنیوالے ان مظلوم ملازمین کا واحد ذریعہ معاش یہی تنخواہ ہے ، جس کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔مبینہ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی سیکیورٹی کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی ’’جی بی سکیورٹی‘‘کے پاس ہے ۔ سرکاری معاہدے (کنٹریکٹ) کے تحت اگر حکومت کی طرف سے کمپنی کو تین ماہ تک بھی ادائیگی نہ کی جائے ، تب بھی کمپنی اس بات کی پابند ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ہر ماہ باقاعدگی سے سیلری فراہم کرے ۔لیکن مبینہ طور پر اس جی بی سیکیورٹی کمپنی نے تمام تر قوانین اور انسانی ہمدردی کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے گزشتہ ڈھائی ماہ سے ان سیکیورٹی گارڈز کو ایک ٹکا بھی ادا نہیں کیا۔ چوبیس گھنٹے ہسپتال کی سیکیورٹی پر مامور یہ غریب ملازمین اب دانے دانے کو محتاج ہو چکے ہیں اور شدید ذہنی و معاشی کرب کا شکار ہیں۔متاثرہ اہلکاروں نے اعلیٰ حکام، کمشنر سرگودھا، اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے اور ظالم نجی کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کے جائز واجبات ادا کروانے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے چولہے دوبارہ جل سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments