مون سون کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں، کمشنر
مون سون کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں، کمشنر ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژن بھر میں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، ڈیزاسٹر ریڈینس اسیسمنٹ، شہری سیلاب، پری فلڈ پلاننگ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران چیف انجینئر اریگیشن کے نمائندے ، تمام ڈپٹی کمشنرز، منیجنگ ڈائریکٹر واسا اور اے پی ڈیز پنجاب ڈیزاسٹر پروگرام نے اپنے اپنے اضلاع میں مون سون کی تیاریوں، ممکنہ خطرات، حفاظتی اقدامات، نکاسی آب، فلڈ رسپانس پلان، مشینری کی دستیابی، حساس مقامات کی نشاندہی، ریسکیو اور ریلیف انتظامات، شہری علاقوں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی اور بین المحکماتی رابطہ کاری پر تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں، ضلعی انتظامیہ، واسا، میونسپل ادارے ، اریگیشن، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں، برساتی نالوں، پشتوں، ڈرینز اور شہری نکاسی آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے ، تمام مشینری، ڈی واٹرنگ پمپس اور ہنگامی وسائل مکمل طور پر فعال رکھے جائیں جبکہ فلڈ رسپانس پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments