پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ

پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ

پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ آرڈیننس کا مقصد لینڈ ریونیو نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس 2026 پر عملدرآمد اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو)، اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرڈیننس کے تحت جاری اصلاحات، ڈیجیٹل ریونیو نظام، زیر التوا ریونیو مقدمات، انتقالات، حد بندی، قبضہ کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کا مقصد لینڈ ریونیو نظام میں شفافیت، تیز رفتار سروس ڈیلیوری اور جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کو فروغ دینا ہے ۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ آرڈیننس کی تمام شقوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ریونیو سروسز کی فراہمی میں شفافیت برقرار رکھی جائے ، عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور تمام زیر التوا ریونیو معاملات کو مقررہ مدت میں قانون کے مطابق حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...