کمشنر کاتحصیل سرگودھا میں ہائی ویلیو سرکاری املاک کا تفصیلی دورہ
کمشنر کاتحصیل سرگودھا میں ہائی ویلیو سرکاری املاک کا تفصیلی دورہ املاک کی نشاندہی، ریکارڈ کی تکمیل، تحفظ اور مؤثر استعمال کے لیے اقدامات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق سرکاری اثاثوں کے مؤثر استعمال، آمدن میں اضافے اور قیمتی سرکاری جائیدادوں کے بہترین انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ضلع سرگودھا کی تحصیل سرگودھا میں ہائی ویلیو سرکاری املاک کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ افسران نے مختلف قیمتی سرکاری املاک کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی موجودہ صورتحال، قانونی حیثیت، استعمال، تجارتی امکانات اور ریونیو جنریشن کے مواقع کا جائزہ لیا۔ کمشنر حافظ شوکت علی کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائی ویلیو سرکاری املاک کی نشاندہی، ریکارڈ کی تکمیل، تحفظ اور مؤثر استعمال کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ غیر استعمال شدہ سرکاری جائیدادوں سے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے ۔افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام ہائی ویلیو سرکاری املاک کا مکمل ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے ، قبضہ مافیا سے سرکاری زمینوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ایسی جائیدادوں کے بہترین استعمال کے لیے قابلِ عمل تجاویز فوری طور پر مرتب کی جائیں۔ تاکہ حکومت پنجاب کی ریونیو بڑھانے کی پالیسی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ہو سکے ۔دورے کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری اثاثوں کے شفاف، مؤثر اور پیداواری استعمال کے ذریعے عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور حکومت پنجاب کے ترقیاتی و مالیاتی اہداف کے حصول میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments