بوسیدہ دیواروں کے گرنے کے خدشات ،شہری پریشان
بوسیدہ دیواروں کے گرنے کے خدشات ،شہری پریشان واسا کے جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی کے خلاف شہری سراپا احتجاج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں مون سون کی بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی جگہ جگہ جاری کھدائی اور بوسیدہ دیواروں کے گرنے کے خدشات نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ واسا کے جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ، گزشتہ روز شہریوں نے خوشاب روڈ پر شہریوں نے جمع ہو کر واسا کے ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کیا اور ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری پر شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار ہیں جس کے باعث بارشوں کے دوران حادثات اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مون سون کی مزید بارشوں سے قبل کھدائی والے مقامات پر پائپ ڈالنے کا کام مکمل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔حالیہ بارشوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ دیواریں گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبوں کی رفتار تیز کر کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments