ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کاآس ویلفیئر سوسائٹیکا دورہ

 ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کاآس ویلفیئر سوسائٹیکا دورہ

ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کا\"آس ویلفیئر سوسائٹی\" کا دورہ میانوالی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے پت اتفاق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا، عمران عباس چدھڑ نے \"آس ویلفیٔر سوسائٹی\" کا خصوصی وزٹ کیا۔ دوران وزٹ اسپیشل بچوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ اس وزٹ کا بنیادی مقصد ان معصوم بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اور انہیں یہ باور کروانا ہے کہ پولیس فورس ان کے جان و مال اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا ایک انتہائی اہم اور خوبصورت حصہ ہیں۔ انہیں ہمدردی کی نہیں، بلکہ ہمارے ساتھ، توجہ اور یکساں مواقع کی ضرورت ہے ۔ میانوالی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے اور میڈیکل کالج کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں ٹرانزیشن کمیٹی کا تیسرا ویڈیو لنک اجلاس کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق متعلقہ محکموں نے بریفنگ دی۔متعلقہ محکموں نے اپنے اپنے شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ آئندہ مراحل کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...