نہر لوئر جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
نہر لوئر جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد سرچ آپریشن کے بعد لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نہر لوئر جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی،ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 106 جھال، سلانوالی روڈ کے قریب نہر سے لاش برآمد کی،جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 60 سال ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی ہلاکت کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور شناخت کا عمل جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments