سرکاری ملازم بنکر بھتہ مانگنے کی کوشش کرنیوالا جعلی اہلکار گرفتار
سرکاری ملازم بنکر بھتہ مانگنے کی کوشش کرنیوالا جعلی اہلکار گرفتار ملزم کے خلاف جعل سازی، فراڈ،خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس کا ملازم بن کر بھتہ مانگنے کی کوشش کرنے والا جعلی اہلکار قانون کی زد میں آ گیا پولیس کے مطابق 3شمالی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈیوائس چیکنگ کے بہانے خود کو ڈپٹی کمشنر آفس کا ملازم ظاہر کرنے والے مہر عدنان نامی شخص نے مبینہ طور پر آپریٹر سے ہر ہفتے 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا اور انکار پر کارروائی کی دھمکیاں دیں،آپریٹر جس کا نام سمیع اﷲ ہے نے اپنے متعلقہ افسر سے تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے ایسا کوئی نمائندہ مقرر نہیں کیا گیا۔ ملزم دوبارہ دفتر پہنچا تو 15 پر اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے کر ملزم کے خلاف جعل سازی، فراڈ، خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments