گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں ہتھیا لئے

گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں ہتھیا لئے

گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں ہتھیا لئے بینک ٹرانسفر کے ذریعے 4 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے اور غائب ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آن لائن اشتہار کے ذریعے گاڑی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے گئے ،پولیس کے مطابق شوکت کالونی کے محمد خرم کا مؤقف ہے کہ اس نے کار برائے فروخت کا آن لائن اشتہاردیکھا ، جسے خریدنے کے لیے اشتہار دینے والے علی نواز کو مختلف اوقات میں نقد، جاز کیش، فون بینکنگ اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے مجموعی طور پر 4 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے ۔ ملزم نے رقم وصول کرنے کے بعد گاڑی اور دستاویزات دینے کا وعدہ کیا، تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود نہ گاڑی حوالے کی اور نہ ہی رقم واپس کی،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف امانت میں خیانت اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...