چناب نگر پولیس کا کریک ڈاؤن‘ 3 منشیات فروش گرفتار
چناب نگر پولیس کا کریک ڈاؤن‘ 3 منشیات فروش گرفتار منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ، مقدمات درج
چناب نگر (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر تھانہ چناب نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے ملز موں کے خلاف تھانہ چناب نگر میں انسدادِ منشیات کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے ، جبکہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنا کر ملز موں کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments