پتنگ فروش گرفتار‘ 150عدد پتنگیں 2کیمیکل ڈوریں کی چرخیاں برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں پولیس کی کاروائی، پتنگ فروش گرفتار، 150 عدد پتنگیں، 2 کیمیکل ڈوریں کی چرخیاں برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ڈی پی او پپلاں حقنواز میکن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے محمد بابر علی ولد محمد سلیم سکنہ کندیاں سے 150 عدد پتنگیں اور 02 عدد کیمیکل ڈوریں کی چرخیاں برآمد کیں۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments