اشتہاری سمیت 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی، مجرم اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار، 2کلاشنکوف، رائفل 7MM، رائفل 303 بور، پسٹل 30 بور برآمد، مقدمات درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر رانا عبدالحق اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد نثار ولد سعد اللہ سکنہ چھدرو کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کی۔ جبکہ دوران چیکنگ محمد خان ولد آدم خان سکنہ چھدرو سے کلاشنکوف، محمد داؤد ولد شیر بہادر سکنہ چھدرو سے رائفل 303 بوربرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔، محمد کامران ولد خان امیر سکنہ چھدرو سے رائفل 7MM، محمد شاہد ولد فتح خان سکنہ چھدرو سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments