3 منشیات فروش گرفتار 4 کلو 600 گرام چرس برآمد

  3 منشیات فروش گرفتار  4 کلو 600 گرام چرس برآمد

کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 600 گرام چرس برآمد، مقدمات درج کرلئے گئے ۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے طاہر محمود سکنہ پپلاں سے 2400 گرام چرس ،زین العابدین سکنہ پپلاں سے 1600 گرام چرس اور قیوم اختر سکنہ پپلاں سے 600 گرام چرس برآمد کرلی۔ تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...